12 جنوری، 2026، 11:49 AM

بیرونی میڈیا کے دعووں کے برعکس ایران میں حالات پرامن ہیں، پاکستانی پروفیسر کی مہر نیوز سے گفتگو

بیرونی میڈیا کے دعووں کے برعکس ایران میں حالات پرامن ہیں، پاکستانی پروفیسر کی مہر نیوز سے گفتگو

پروفیسر حسن حسرت نے کہا کہ ایران میں حالات پرامن ہیں، ایرانی عوام اسلامی انقلاب اور رہبر معظم پر مکمل اعتماد اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مختلف شہروں میں گذشتہ دنوں شرپسند عناصر اور دہشت گردوں کی جانب سے توڑ پھوڑ اور فسادات کے بعد سیکورٹی فورسز اور عوام کے باہمی تعاون سے حالات معمول پر آگئے ہیں۔

مختلف ملکوں سے ایران زیارت اور سیاحت کے لیے آنے والوں نے حالات کو پرامن اور معمول کے مطابق قرار دیا۔ اس سلسلے میں پاکستانی پروفیسر محمد حسن حسرت نے مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران ایران میں موجود ہوں تاہم کسی قسم کی مشکلات نہیں۔ ہمارے آس پاس کے علاقوں میں حالات معمول کے مطابق جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام دشمن کے خلاف متحد ہیں۔ گذشتہ جمعہ کو نماز جمعہ میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے رہبر معظم اور امام خمینی کے حق میں نعرے لگائے اور امریکہ، اسرائیل اور منافقین کے خلاف نعروں سے فضائیں گونج اٹھیں۔ عالمی میڈیا میں ایران کے خلاف ہونے والا پروپیگنڈا زمینی حقائق کے خلاف ہے۔

ایران میں ترقی اور معاشی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران قدرتی ذخائر سے مالامال ملک ہے۔ کچھ ممالک آئی ایم ایف اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے سہارے چل رہے ہیں جبکہ ایران اپنے پاؤں پر کھڑا ہے۔ ملک پر مختلف اقسام کی پابندیوں کے باوجود معاشی طور پر کسی بیرونی امداد کا محتاج نہیں۔ زندہ قوموں کی یہی پہچان ہوتی ہے کہ مشکلات کے باوجود کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائیں۔

News ID 1937653

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha